ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سون بھدر قتل عام: اہم ملزم کا قریبی رشتہ دار گرفتار، متاثرین کا دعویٰ، اس نے بھی چلائی تھی گولیاں 

سون بھدر قتل عام: اہم ملزم کا قریبی رشتہ دار گرفتار، متاثرین کا دعویٰ، اس نے بھی چلائی تھی گولیاں 

Sat, 20 Jul 2019 22:47:24    S.O. News Service

یوپی،20/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) سون بھدر ضلع کے امبھا گاؤں میں زمین تنازعہ کو لے کر 17 جولائی کو ہوئے قتل کے اہم ملزم یگدت کے رشتہ دارکو پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ سلمان تاج پاٹل نے ہفتہ کو بتایاکہ یگدت کے قریب کے رشتہ دارکومل کوگرفتارکیاگیاہے۔پاٹل نے بتایاہے کہ کومل کو وارانسی میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔وہ بھدوہی ریلوے اسٹیشن کاسپرنٹنڈنٹ ہے۔انہوں نے کہاہے کہ متاثرین نے بتایا تھا کہ قتل کے وقت کومل جائے حادثہ پر موجود تھا اور اہم ملزم کی جانب سے اس نے بھی گولی چلائی تھی۔بتا دیں کہ سون بھدر میں زمین سے جڑے تنازعہ کو لے کر ہوئے قتل عام میں چونکانے والی بات سامنے آئی تھی۔ واقعہ کے عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ اس معاملے کے اہم ملزم یگدت زمین پر قبضہ کرنے کے لئے 32 ٹریکٹر ٹرالیوں میں تقریبا 200 لوگوں کو لایا تھا۔قبائلیوں کے احتجاج کے بعد ان کے لوگوں نے آدھے گھنٹے تک ان پر فائرنگ کی۔ ایک خاتون نے بتایا تھاکہ انہوں نے فائرنگ شروع کی تو لوگ زمین پر گرنا شروع ہوگئے۔انہوں نے لاٹھیوں سے حملہ کرنا شروع کر دیا۔ یہ بہت عجیب تھا۔ ایک اور عینی شاہد نے بتایاکہ فائرنگ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔


Share: